خرم شیر زمان

عمران خان اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم ہیں، خرم شیر زمان

کراچی (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رکن صوبائی خرم شیر زمان نے لکھا کہ اس وقت سوال عمران خان کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں خرم شیر زمان لکھتے ہیں کہ ایک طرف عمران خان ہے جس نے اپنی زندگی میں کئی ناممکنات کو ممکن بنا کر دکھایا اور انکی ایمانداری پہ کوئی شک نہیں، دوسری جانب وہ لوگ ہیں جن کی تاریخ کرپشن سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں