لاہو ر( عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کے لئے خود سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر تے ہوئے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیاسی قیادت کو انتخابی جلسوں کے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کے لئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، عمران خان براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک ہوں گے۔ اس حوالے سے وہ آج انتخابی مہم کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے ۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیاسی قیادت کو انتخابی جلسوں کے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔