لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے خاندان کی بھرپور کردار کشی کی کوشش مگر عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت عمران خان اور انکے خاندان کی بھرپور کردار کشی کرے گی مگر یہ جو مرضی ہے کر لیں عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے،
لوگ اب بہت آگے نکل گئے ہیں انکے روز روز کے ڈراموں سے کچھ نہیں ہوگا ۔ فیصل جاوید نے کہا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی تباہ حالی سے ملک کو نکال سکتا ہے،عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے حالات بہتر کر سکتے ہیں۔مارچ میں انتخابات سے پاکستان اس تمام غیر یقینی کی فضا سے نکل سکتا ہے ، عمران خان اسی مہینے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔