اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو امریکی سازش سے گرانے کے الزام پر دفاعی اداروں کا موقف قوم کے سامنے لایا جائے۔
منگل کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این ایس سی میٹنگ میں پاکستانی سفیر کی کیبل کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو امریکی سازش قرار دینے کے بارے میں عمران نے بار بار اعلی عسکری قیادت کی موجودگی کا حوالہ دیا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ این ایس سی کی کارروائی اور عمران حکومت کو امریکی سازش سے گرانے کے بھونڈے الزام پردفاعی اداروں کاموقف قوم کے سامنے لایا جائے۔