راشد خان

عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا،راشد خان

کابل(عکس آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز کھلاڑی راشد خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں۔ راشد خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک کھیلنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال پی ایس ایل کا حصہ بننے اور لاہور قلندرز کے لئے کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔ یہ ان کے لئے بالکل مختلف تجربہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )ایک زبردست سیزن کے منتظر ہیں۔ افغانستان کرکٹ ٹیم راشد خان 2015میں وائٹ بال کرکٹ سے اپنا ڈیبیو کیا۔ راشد خان کو چار ٹیسٹ میچ ، 71 ون ڈے انٹرنیشنل اور 48 ٹی ٹونٹی میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ راشد خان کو لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈرافٹ کے ذریعے منتخب کیا۔ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی پانچ میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں