عماد وسیم

عماد وسیم کا بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا۔میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراچ کے مطابق عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔بلیئر کراچ کے مطابق پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گرانڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رف کو دیکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ عماد وسیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں