علی پور چٹھہ

علی پور چٹھہ! واپڈا اہلکاران کی لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

علی پور چٹھہ(نمائندہ عکس آن لائن) علی پور چٹھہ!! واپڈا اہلکاران کی لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج!!مسجد باب العلم سے احتجاجی ریلی برآمد!! مظاہرین کی بینرز،کتبے اٹھا کر ایس ڈی او واپڈاکے خلاف شدیدنعرے بازی!!ایف آئی آر کی واپسی!!سرکاری اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی پر زور!!

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن واپڈا کے اہلکاران محمد یوسف کی قیادت میں مسجد باب العلم گئے اور مذکورہ بل کی عدم ادائیگی پر میڑ اتارلیا گیا جس پر مسجد انتظامیہ نے ڈس کنکشن آرڈرکی بقایا رقم مبلغ 15119روپے موقع پر ادا کردیئے جس کے باوجود مذکورہ اہلکاران نے میٹر کی دوبارہ تنصیب کیلئے رشوت طلب کی اس بارے تلخ کلامی اور میٹر کی کھینچا تانی کی وجہ سے واپڈا اہلکار محمد یوسف معمولی زخمی ہوگیا جس کو آر یچ سی ہسپتال علی پور چٹھہ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لینے کے بعد ریحان شاہ و دیگر 15افراد کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس پر نماز جمعہ کے بعد مذکورہ مسجد سے سینکڑوں کی تعداد میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں مظاہرین نے پوسٹر،بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایس ڈی او واپڈا و دیگر ملازمین کے خلاف کرپشن،دھونس،لاقانونیت کے نعرے درج تھے مظاہرین نے اپنی تقاریر میں فوری جھوٹی ایف آئی آر کے اخراج اور واپڈا اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ دریں اثنا علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین واپڈا، سی ای او واپڈا گوجرانوالہ پر زوردیا ہے کہ صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں