علی ظفر

علی ظفر کیس، میشا شفیع، عفت عمر سمیت 8 ملزمان طلب

کراچی (عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کا مقدمے میں عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع، ادکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے تمام ملزمان کو 18 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں