کراچی (عکس آن لائن) معروف گلوکار علی ظفر نے بلوچی زبان کے بعد پشتو زبان میں بھی گیت گانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔گلوکار علی ظفر نے حال میں بلوچستان کی12 سالہ گلوکارہ کے ساتھ لیلیٰ او لیلیٰ گانا گایا تھا جسے بہت سراہا گیا۔ اب علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کے دیگر حصوں سے بھی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پشتو گانے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ مجھے پشتوگیت کا لنک بھیجیں جو آپ چاہتے ہیں کہ میں گاؤں اور ساتھ ہی گلوکار کا نام بھی بھیجیں۔ علی ظفر نے لکھا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ لیلیٰ او لیلیٰ کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اب اور بھی کچھ کروں جس سے پاکستان کے دوسرے حصوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے۔