امیر مقام

علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے’امیر مقام

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا لیکن وہ اپنا کام کررہا ہے، علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔

ماڈ ل ٹائون آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ کہتے ہیں خیبر پختوانخواہ میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔