کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر اْنہیں انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اْن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔علیزے شاہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ویڈیو میں انگریزی بیک گرائونڈ میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔
علیزے شاہ کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘اْنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔’علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اْن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں۔کمنٹ باکس میں علیزے شاہ کے ہزاروں مداحوں کا اْن سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ پہلے جیسی علیزے شاہ بن جائیں۔