کراچی (نمائندہ عکس)شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پر بنے میم پر ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر ان دنوں فریض حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی جہاں ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں میمرز اس وقت بھی خاموش نہ رہ سکے۔
ایک میمر نے ٹوئٹ کیا کہ رواں سال تو شیطان کو سب سے تیز رفتار سے کنکر پڑنے والے ہیں۔اس میم پر رد عمل دینے کے لیے علیزے شاہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں میم کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔علیزے شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کیا ہم اسے میم بولیں۔ اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ یاد رکھیں،مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔