اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کرکے امتحانات کی پالیسی تشکیل دے دی۔ علامیہ کے مطابق بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6جون سے 13جون تک ہونگے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4تا 11جولائی منعقد ہونگے،اِن امتحانات کے بارے میں تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئیں۔
