عبدالحکیم (عکس آن لائن ) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد نے کہاہے کہ کورونا دنیا میں خطرناک وائرس بن کر پھیل چکا ہے ، ہمیں من حیث القوم علاج پرہیز اور محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے جو پوری دنیا میں خطرناک وائرس بن کر پھیل گیا ہے ہزاروں افراد اس مرض کا مقابلہ کرتے جان کی بازی ہار گئے ہیں ہمیں من حیث القوم علاج پرہیز اور محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں راشن تقسیم کرتے وقت ان لوگوں کا بھی خیال کریں جن کو اسوقت مالی امداد کی ضرورت ہے ،
ضرورت مند افراد سے پوچھ کر مدد فراہم کی جائے معاونت فراہم کرنے والے افراد کو چاہیے کہ بغیر پوچھے کسی کو راشن تقسیم نہ کریں کیونکہ سبھی تو راشن تقسیم کر رہے ہیں اسطرح گھروں میں اکٹھا ہو جانے والا راشن اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کے گل سڑھ جانے کا بھی اندیشہ ہے اللہ پاک کا نظام ہے اور حالات میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان مالدار ملک ہے مگر اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور خوشحال ملک کو کھوکھلا کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی بھی کثیر تعداد موجود ہے اور حکومت وقت کو بھی ان کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ہمیں حکومت کے ریلیف فنڈز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ایمرجنسی حالات سے نبٹا جا سکے جاوید میاں داد نے کہا کہ صاحب استطاعت افراد کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے پڑوس میں بسنے والے ان افراد کا بھی خیال رکھیں جن کے گھروں میں دو وقت کا کھانا میسر نہیں یہ نہ ہو کہ وہ خود تو سیر ہو کر کھا لیں اور انکے ہمسائے بھوکے سو جائیں۔