کراچی (عکس آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملہ ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 9 مئی کولا اینڈآرڈرکی صورتحال پیداہوئی تھی۔ 9 مئی کی رات شاہراہ فیصل پر ایسالگا جیسے جنگ ہوئی ہے۔
سارے لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے شرپسندعناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیریقینی اورعدم استحکام سب کے سامنے ہے، حکومت سندھ اورپاکستان متحد ہے، اگر یہ پرامن احتجاج کرے گے تو کرسکتے ہیں۔ کسی کو بھی پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں جو بھی نقص امن کا سبب بنے گا اسکے خلاف کاروائی ہوگی، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی لیڈرشپ میں سے ہو۔