ممبئی(عکس آن لائن)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے گریگ چیپل کو اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔عرفان نے گذشتہ روز 35 برس کی عمر میں کھیل کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اب انھوں نے دوبارہ دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل کے 2005 سے 2007 تک محیط دورمیں ہی وہ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھے تھے، مجھے کہا گیا کہ تمھارا کام رنز روکنا ہے، سری لنکا سے ایک میچ میں ٹیم کو کامیابی دلائی اور اگلے میں مجھے ہی ڈراپ کردیا گیا۔بھارت میں لوگ 27، 28 برس میں اپنا کیریئر شروع کرتے اور میں ننے اس عمر میں اپنا آخری میچ کھیلا۔ واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر نے گزشتہ دن تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔وہ اپنے منفرد انداز کی بدولت شائقین کرکٹ میں انتہائی مقبول ہیں۔