عرفان خان

عرفان خان کی آخری فلم مرحوم کی تیسری برسی پر ریلیز کرنیکا اعلان

ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ کے روایت شکن اداکارعرفان خان کی آخری فلم ‘دی سانگ آف اسکور پینز’ مرحوم کی تیسری برسی پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔بڑے خواب دیکھنے والے بالی ووڈ کے ورسٹائل مرحوم اداکار عرفان خان صرف 53 سال کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔مرحوم اداکار نے زندگی کے آخری دنوں میں اپنی مقبول فلم ‘ہندی میڈیم’ کے سیکوئل ‘انگلش میڈیم’ اور ‘دی سانگ آف اسکورپینز’ کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلش میڈیم عرفان خان کی زندگی میں ہی ریلیز کردی گئی تھی لیکن ایرانی اداکارہ گولشفتھ فرحانی کے ساتھ ان کی آخری فلم دی سانگ آف اسکورپینز تاحال ریلیز نہیں ہوئی ہے البتہ اسے متعدد فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے۔فلم کی پروڈکشن کمپنی پینوراما اسٹوڈیوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ فلم 28 اپریل کو ریلیز کردی جائے گی۔فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے جس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے، فلم کی ہدایات انوپ سنگھ نے دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں