جدہ (عکس آن لائن) عرب سیاحتی تنظیم کے مطابق عرب سیاحوں کو پاسپورٹ کے بجائے بہت جلد سیاحتی کارڈ پر سیاحت کی اجازت مل جائے گی۔ مکہ اخبار کے مطابق عرب سیاحتی تنظیم عرب سیاحوں کے لیے سیاحتی کارڈ جاری کرے گی۔سیاحتی کارڈ جاری ہونے کے بعد عرب سیاح کسی بھی عرب ملک میں جا سکیں گے۔ پاسپورٹ گم اور چوری ہونے کے خطرات سے بھی محفوظ رہیں گے۔ عرب سیاحتی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر بندر آل فہید نے سیاحتی عرب فورم ٹو میں سیاحت اورامن کے عنوان سے خطاب کے دوران کیا۔تنظیم نے فورم کا انتظام عرب وزرائے داخلہ کونسل کے تعاون سے الاحساء سعودی عرب میں کیا تھا۔فورم کے شرکا نے سیاحتی ترغیبات پر زور دیتے ہوئے متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔
