ابوظہبی(عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات نے یروشلم میں مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں اسرائیلی حکومت کے ایک رکن، کنیسٹ کے ارکان اور انتہا پسندوں کی طرف سے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور اس میں خطرناک اور اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون اور موجودہ تاریخی صورتحال کے مطابق مقدس مقامات اور اوقاف کی دیکھ بھال میں اردن کے کردار کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔