واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ نے عراقی شہر اربیل میں ایرانی پاسداران کے حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں لاپراہ میزائل حملوں کا نام دیا ہے، تاہم کہا ہے کہ اس ایرانی بلیسٹک میزائلوں کے حملے سے امریکہ کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ترجمان میتھیو ملر نے ہم عراق کے استحکام کو کمزور کرنے والے ان ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ان حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم عراقی حکومت اور کردستان کی علاقائی حکومت کی عراقی عوام کی امنگوں کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے اپنے مذمتی بیان میں یہ بھی کہا کہ ایرانی میزائل حملے سے امریکہ کا کوئی جانی نقسان ہوا ہے اور نہ ہی امریکی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا ۔