عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب جائیں گے

بغداد (عکس آن لائن) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی آئندہ ہفتے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں ممالک کا یکے بعد دیگرے دورہ کرنے کا مقصد علاقائی طاقتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا ہے۔

کاظمی وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ بیرون ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہکاظمی نے بغداد میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ کاظمی مئی میں وزیر اعظم منتخب کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں