adnan-siddiqui1.jpg

عدنان صدیقی کی مسلمان طالبِعلم کو دہشتگرد کہنے والے بھارتی استاد پر کڑی تنقید

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر شدید برہم ہوگئے۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہاپسندی اور مسلمانوں سے نفرت پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اساتذہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ غیرجانبدار ہوں اور ان کے ذمہ کلاس رومز کو طالب علم کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنانا،ایک قوم کا مستقبل بنانے جیسی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے بھری کلاس میں مسلمان طالبِ علم کو دہشتگرد کہنے والے بھارتی ٹیچر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پروفیسر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے کے بعد بطور استاد ہرطرح سے ناکام ہوگیا ہے جوکہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں