کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایلون مسک کے تمام تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹس سے ماہانہ 8ڈالرز فیس وصولی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹس سے ماہانہ فیس وصولی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب میں نے اپنے اکائونٹ کی تصدیق کروالی تو یہ خبر سامنے آگئی۔
انہوں نے لکھا کہ8ڈالزر ماہانہ ادا کرکے آپ باآسانی بوٹس اور جعلی تصدیق شدہ اکائونٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ نقالی کرنے والوں کو ٹوئٹر پر خوش آمدید جبکہ تمام تصدیق شدہ اکائونٹس کو الوداع۔انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اب ٹوئٹر پر ایک اور عدنان صدیقی کے آنے کا انتظار کریں۔