کراچی (عکس آن لائن)سینئر اداکار عدنان صدیقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں سامنے آگئے۔عدنان صدیقی ٹوئٹر پر بھارت میں بلاول بھٹو کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر رائے دیتے ہوئے لکھا کہ اچھا میزبان کسی بھی بنیادی سیاسی یا نظریاتی تنازعات سے قطع نظر مہمان نوازی کی قدر کو برقرار رکھتا ہے.
اور مہمانوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ویسے بھی مہمان کی تذلیل کا عمل کوئی نتیجہ خیز مقصد نہیں ہوتا بلکہ صرف صورت حال مزید خراب ہوتی ہے۔