لاہور (نمائندہ عکس )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہعدم اعتماد پر حکمت عملی تیارکر لی ہے ‘ عمران خان جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے‘کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کے نظام پر حملہ آور ہیں اور اپوزیشن ان کے اشارے پر چل رہی ہے‘عمران خان جب تک چاہیں گے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان جب تک چاہیں گے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کے نظام پر حملہ آور ہیں اور اپوزیشن ان کے اشارے پر چل رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پر تنقید کے حوالے سے شہباز گل نے کہا کہ بلاول کی خاتون اول پر الزام تراشی شرمناک ہے، بلاول گھریلو خواتین پر کیچڑ اچھالیں گے تو جواب بھی اتنی شدت سے دیا جائے گا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو سرکاری خرچ پر ا±ردو سیکھائیں گے۔