لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان خلیج قومی مفاد کے خلاف ہے، عدلیہ مخالف مہم ناقابل قبول ہے، یہاں انصاف آزاد ہے نہ جمہوریت۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے دوران خواجہ سعد رفیق نے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریرمیڈیا کے حوالے کردی۔
جس میں سنگین غداری کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج قومی مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف آئین شکن تھے تاہم فیصلے میں لاش لٹکانے یا گھسیٹنے کی بات مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم ناقابل قبول ہے، یہاں انصاف آزاد ہے نہ جمہوریت۔