لیگی رہنما نذیر چوہان

عدالت کا لیگی رہنما نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ عکس ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے لیگی رہنما نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں عدالت کے سامنے مقف پیش کیا گیا کہ جوہر ٹان پولیس نے بلا جواز مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں، دوران تفتیش بھی وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل ہو چکی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ نذیر چوہان نے درخواست میں مقف اپنایا کہ کیس کے فیصلے تک جیل میں بلاجواز قید رکھنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ نذیرچوہان سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر حملے کا الزام ہے۔ دوسری جانب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں