اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت نے پٹیشنز کو منظور کرلیا، پہلے دن سے درخواست تھی اور آج بھی ہے کہ اس کیس کو چلایا جائے، نہ نیب آتی ہے نہ گواہ آتے ہیں، یہ نئے چئیرمین نیب کیلئے سوال ہے کہ جعلی کیس کا ازالہ کیسے کریں گے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ کیس ہے جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی سندھ ہائیکورٹ میں فیصلہ دے دیا گیا تھا، ہم سب کا وقت ضائع ہوگیا مگر ایسا ظاہر کیا گیا جیسے بہت بڑا کیس ہے، جعلی اور جھوٹے کیسز بناتے ہیں اعتراف تو کریں غلطی ہوگئی تھی، بار بار کہتا ہوں کہ اگر نیب کا ادارہ رہے گا تو پاکستان کمزور ہوگا۔