لاہور (نمائندہ عکس) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعلی آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات ہوئی ، عثمان بزدار نے اسٹاف ممبر کے پاس جا کر مصافحہ کیا، شکریہ ادا کیا اور آفس کے اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی آفس کے اسٹاف نے دن رات کام کیا اوراپنی ذمے داریاں بطریق احسن ادا کیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ دیانتداری سے شب و روزفرائض سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محبتوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی آفس سے خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے پہلے بھی کھلے تھے اورآئندہ بھی کھلے رہیں گے۔