اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حالیہ تبدیلیوں کا مقصد بھی گورننس اور انتظامی امور میں بہتری ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ گورننس میں بہتری کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ صرف کارکردگی دکھانے والا ہی سیٹ پر رہے گا۔