لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ عروہ حسین نے اپنی روح پر لگے زخموں پر الفاظ کا مرہم رکھنے پر سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پیش پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ طویل جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔عروہ حسین نے نے لکھا کہ عتیقہ اوڈھو جی،آپ ایک بہترین روح کی مالک ہیں، مجھے ان طریقوں سے راحت بخشنے کا شکریہ جنہیں میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس دنیا کو آپ جیسی مزید سپر خواتین کی ضرورت ہے جو دنیا کے ترش رویے کہ وجہ سے خود کو لمحہ بہ لمحہ پستی میں دھکیلنے والوں کو اوپر اٹھاتی ہیں، آپ میرے لیے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہیں، میں آپ کی قوت اور دانائی کی معترف ہوں، میری دوست آپ میرے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، آپ کی محبت اور مہربانی کیلئے ہمیشہ مشکور رہوں گی۔