ڈھاکا(عکس آن لائن)لیفٹ آرم سپنر عبدالرزاق فرسٹ کلاس کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بالربن گئے۔عبدالرزاق نے نیشنل کرکٹ لیگ میں کھلنا ڈویژن کی جانب سے میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، مقابلے سے قبل ان کی وکٹوں کی تعداد 594 تھی تاہم رنگپور کی پہلی اننگز میں انھوں نے 69 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا،ان میں سے 6وکٹیں انہوں نے 18.1اوورز کے مسلسل سپیل میں حاصل کیں اور اس دوران رنگپور کی ٹیم 3وکٹیں کھو کر 139رنز بنانے کی مستحکم پوزیشن پر پہنچنے کے بعد 224رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی ،ان کا600واں شکار نمبر9کے بلے باز روبیع الحق تھے جو بولڈ ہوئے ۔عبدالرزاق نیشنل کرکٹ لیگ کے رواں سیزن میں اب تک4میچز میں 18.34کی اوسط سے 23شکار کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب