بیجنگ (عکس آن لائن) متعدد ممالک کی جانب سے سال 2024 کے آغاز پر چینی صدر شی جن پھنگ کے سالِ نو کے پیغام کو بے حد مثبت قرار دیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کا پیغام چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی طرف سے دنیا کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو فعال طور پر سنبھالنے کا عزم ظاہر کرتا ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ چین مستقبل کی ترقی میں عالمی اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا اور زیادہ کھلے رویے کے ساتھ عالمی امن اور ترقی میں اعتماد لائے گا۔
اپنے نئے سال کے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ “پرامن ترقی ہمیشہ مرکزی موضوع رہی ہے اور جیت جیت تعاون ہمیشہ لوگوں کے فائدے کا باعث ہوتا ہے”۔ بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین نے بین الاقوامی تعاون کےذریعے اس تصور پر عمل کیا ہے اور تمام ممالک ایک بہتر دنیا تشکیل دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں.