پشاور (نمائندہ عکس)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینئر رہنما اور امیر خیبرپختونخوا مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) آئندہ عام انتخابات کیلئے تیار ہے۔اپنے بیان میں مولاناعطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) 2018 سے انتخابات کا مطالبہ کر رہی تھی ، عمران خان نے سپیکر کو پھنسا دیا ہے ، عمران خان نے غیر آئینی حربہ استعمال کر کے آئین شکنی کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ “پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیا جائے گا۔ نظریاتی اور ہمارے محنتی کارکنوں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے اور بیرون ملک میں مقیم پاکستانی بھی انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے، اپوزیشن بھی تیار ہو جائے۔