راولپنڈی (عکس آن لائن ) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف ( (پی ٹی آئی ) کے بانی کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ٹربیونل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران ( (آر اوز )نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟ ٹربیونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔