ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے معروف خانوں میں سے ایک، عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے رواں سال کے ا?غاز میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے شادی کی تھی۔
ایرا خان کی شادی سوشل میڈیا پر متعدد دنوں تک صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی جس کی وجہ اس شادی میں ایرا اور اْن کے شوہر کے منفرد لباس اور انداز تھے۔اس شادی کو متعدد وجوہات کی بنا پر سوشل میڈیا پر خوب سراہا بھی گیا تھا۔ایرا خان کی شادی پر عامر خان کو اپنی دونوں سابقہ بیگمات کرن راؤ اور رینا دتہ کے ہمراہ خوب شیر و شکر ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اب ایرا خان نے اپنی مختلف تقریبات سے اپنے والد کے ہمراہ بنائی گئی خوبصورت تصویریں یادگار لمحات کی شکل میں شیئر کی ہیں۔ان تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ایرا خان نے ان تصویروں کے کیپشن میں والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘سالگرہ مبارک، میں سوچ رہی تھی کہ آپ میرے بالوں کو کیسے بگاڑتے رہتے ہیں،
اور پھر مجھے یاد آیا کہ آپ ایسا اْس وقت سے کر رہے ہیں جب میں 5 سال کی تھی، میرے تمام بوائے کٹس کے ساتھ۔ایرا نے مزید لکھا ہے کہ ‘میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، ا?پ جَلد بوڑھے ہونے والے ہیں۔