عامر خان

عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کو دوبارہ مغل اعظم بنانے کے مترادف قرار دیدیا

ممبئی (نمائندہ عکس)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ری میک بنانے کے حوالے سے پہلے تو انہیں گمان ہوا کہ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے مغل اعظم یا مدر انڈیا دوبارہ بنائی جائے۔ ایک معروف بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار نے انکشاف کیا کہ لال سنگھ چڈھا بنانے کے لیے حتمی طور پر تیار ہونے سے کچھ عرصے قبل انہوں نے اسکا اسکرپٹ سننے کی درخواست پر ٹال مٹول سے کام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکی وجہ یہ تھی، میں سمجھ رہا تھا کہ فاریسٹ گمپ کا ایڈاپشن ایسے ہی ہے جیسے مغل اعظم یا مدر انڈیا کو ری میک کرنے کی کوشش کی جائے۔

فلم کے لکھاری اور معروف بالی ووڈ اداکار اتل کلکارنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی اسٹوری پندرہ دن میں تحریر کی لیکن عامر خان نے اسے سننے میں دو برس لگائے، اسٹوری لکھنے سے قبل ہم نے اکٹھے ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ بھی دیکھی۔اس حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے میں اسے سننے کے لیے تیار نہیں تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ اتل نے پہلا اسکرپٹ لکھا تھا اور میں کچھ پریشان تھا کہ اگر میں نے سننے کے بعد پسند نہ کیا تو یہ غلط ہوگا۔پھر جس کا یہ ری میک تھا وہ فلم ایک کلٹ کلاسک تھی جس کے بارے میں یہ تصور ہی محال تھا کہ اسے ایک دوسرے فلم میں ایڈاپٹ کیا جائے، اسی وجہ سے میں نے سننے میں دو سال لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں