ممبئی (عکس آن لائن) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان ایک فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں جس میں وہ سلمان خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی و وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز ایک ساتھ ایک فلم پر کام کرنے جارہے ہیں، اس نئے پراجیکٹ کو عامر خان پروڈیوس کریں گے جبکہ سلمان خان فلم کے مرکزی کردار میں ہوں گے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں عامر خان نے نہ صرف سلمان سے رابطہ کیا ہے بلکہ انہیں فلم کی پیشکش بھی کردی گئی ہے جبکہ فلم کی سکرپٹ پر گذشتہ 6 ماہ سے بڑے پیمانے پر کام کیا جارہا ہے ۔سکرپٹ مکمل ہونے پر عامر خان کی جانب سے سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے فلم آفر کی گئی ،اس فلم میں کام کرنے کے لیے سلمان خان کی جانب سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔بالی وڈ کے ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب عامر خان کی جانب سے سلمان کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ ان کے خیال میں سلمان خان سے بہتر اور کوئی اس فلم سے انصاف نہیں کرسکتا ۔