عامر خان

عامر خان ایک بار پھر انتہاپسندوں کے نشانے پرآگئے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان ایک بار پھر ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، اس بار وجہ ایک بینک کا اشتہار بنا ہے۔بھارتی ہدایت کار وویک اگنی ہوتری، جنہوں نے متنازع فلم ‘دی کشمیر فائل’ بنائی تھی، اس اشتہار کو لے کر عامرخان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی اور بینک کے خلاف بول پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وویک اگنی ہوتری نے اپنے پیغام کے ذریعے عامرخان، کیارا ایڈوانی اور بینک کو ہندوو?ں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی اشتہار کے خیال کو بکواس قرار دیا۔

عامر خان جو چند سالوں سے ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں، پہلے اْن کے ایک بیان کو لے کر تنقید کی گئی، پھر ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کا بائیکاٹ کیا گیا اور اب بینک کے اشتہار کی وجہ سے آن لائن تنقید کی زد میں ہیں۔بھارتی ہدایت کار نے اشتہار کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کی اور بھارت کے نجی بینک کو سماجی تحریک کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بے وقوف تک کہہ دیا۔اشتہار کے آغاز میں عامر خان اور کیارا ایڈوانی کار کی پیچھلی نشست پر شادی کے لباس میں بیٹھے ہیں، اداکار کہتے ہیں یہ پہلی شادی ہے جس میں دلہن اپنی شادی پر نہیں روئی، اس پر اداکارہ کہتی ہے تم بھی تو نہیں روئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں