رنبیر کپور

عالیہ بھٹ کے چیزیں بکھیرنےسے پریشان ہوجاتا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی عادت سے متعلق بات کی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ روم استعال کرتے ہوئے چیزیں ادھر ادھر پھیلا دیتی ہیں جو کہ بعد میں انہیں سمیٹنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عالیہ بھٹ کی یہ عادت بہت پریشان کرتی ہے اور وہ عالیہ کی اس عادت کو برداشت کرتے ہیں کیوں کہ انہیں چیزیں مناسب انداز میں رکھی ہوئی پسند ہیں، پھیلی پوئی چیزیں دیکھ کر وہ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں