سونا

عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (عکس آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کیساتھ 2074 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں