اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے اور آئی ایم ایف کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ اب قیمتوں میں کمی آنے پرحکومت وہ کمی عوام کو منتقل کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرے۔