کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں30ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1886ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار350روپے ہو گئی اسی طرح515روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار325روپے ہو گئی ۔
