کراچی (عکس آن لائن) ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1782ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار300روپے ہو گئی.
اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار707روپے پر جا پہنچی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی مارکیٹ میں سونا1ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 450روپے اور دس گرام سونا386روپے مہنگا ہو گیا ۔