سونا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالر کی کمی سے 185ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا

کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا6ڈالر کی کمی سے 185ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی واقع ہوئی،

جس کے بعد ایک تولہ سونا1لاکھ43ہزار200روپے کا ہو گیا اسی طرح 343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ22ہزار771روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں