کراچی (نمائندہ خصوصی) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید186.25روپے سے کم ہو کر185.30روپے اور قیمت فروخت186.50روپے سے کم ہو کر185.50روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت186.30روپے سے بڑھ کر186.50روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قیمت خرید میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے گھٹ کر195روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کی کمی سے یورو کی قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر198روپے پر آ گئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پوند کی قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر238روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب1،1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔