یونیسکو

عالمی سطح پر 25 کروڑ سے زیادہ بچے اور نوجوان تعلیم سے محروم ہیں ، یونیسکو

اسلام آباد (عکس آن لائن) عالمی سطح پر 25 کروڑ سے زیادہ بچے اور نوجوان تعلیم سے محروم ہیں، کووڈ۔19

کے باعث صورتحال مزید مخدوش ہوئی ہے، دنیا کے 17 فیصد بچوں کو تعلیم کی سہولت حاصل ہوئی ہے

جبکہ افریقی ممالک میں تعلیم سے محروم بچوں اور نوجوانوں کا تناسب 31 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 258 ملین بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کی سہولت حاصل نہیں ہوئی ،

جو عالمی سطح پر نوجوانوں اور بچوں کی مجموعی آبادی کے 17 فیصد کے مساوی ہے۔ یونیسکو کی ” گلوبل

ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2020ء” کے مطابق دنیا بھر کے کروڑوں نوجوان اور بچے سکول سے باہر ہیں،

اور کووڈ۔19 کی بین الاقوامی وبا کی وجہ سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالم کی

اہمیت سے ناشناسی، اہلیت اور دیگر مسائل سمیت غریب بچوں کی تعلیم اور سکول سے دوری کا ایک اہم مسئلہ

اور رکاوٹ ہے۔ عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اس حوالیسے اقدامات کر رہی ہے تاہم تعلیم کے فروغ

اور پائیدار ترقی کے اہدف کے حصول کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یونیسکو کے مطابق اس وقت دنیا

بھر میں 25 کروڑ سے زیادہ بچے اور نوجوان علم سے دور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین اور آمدنی

والے ممالک جن میں یورپ اور شمالی امریکا کے ممالک شامل ہیں، ان کے علاوہ دنیا بھر کی صرف 18 فیصد

غریب نوجوان آبادی سیکنڈری سکول کی سطح تک تعلیم حاصل کر سکتی ہے جبکہ دیہی علاقوں کی خواتین

میں شرح مزید کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں دنیا کے متوسط اور کم آمدن

والے 40 فیصد ممالک میں سکولوں کی بندش کے دوران تعلیم کی فراہمی کا کوئی نظام نہیں ہے۔

عالمی ادارہ نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث سکول سے باہر اور زیور تعلیم سے

محروم بچوں اور نوجوانوں کی شرح میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں