ریاض (عکس آن لائن) بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، سعودی عرب سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جاسوس بلاگرکو گرفتار کرلیا گیا۔
مودی حکومت اور اس کے میڈیا کارکنان مختلف ممالک میں گھناؤنی کارروائیاں کرنے سے باز نہ آئے، سعودی عرب سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جاسوس بلاگر کی گرفتاری سامنے ا?ئی ہے۔18 دسمبر کو سعودی سکیورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کیلیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ، زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔
زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا ، زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی ۔زہاک نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش جیسی خطرناک اور بنیاد پرست تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی۔مئی 2020 میں متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا ۔
قطر میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ بحرین کے ہسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیانیے پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمینٹس کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا ۔عالمی سطح پر ہندوستان کا اسلام مخالف چہرہ عیاں ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند اپنی اسلام مخالف پالیسیوں سے باز نہیں ا?ئے ہیں۔