بیجنگ (عکس نیوز) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے عالمی سطح پر انسدادِ غربت کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ کے کردار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تجویز کیے جانے کے بعد سے گزشتہ دس سالوں میں غربت میں کمی کو ہمیشہ ایک اہم مقصد سمجھا جاتا رہا ہے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے “غربت میں کمی کی راہ” ہموار کی گئی ہے۔منگل کے روز
ماؤ ننگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے تقریبا ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 40 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” زرعی تعاون کے میکانزم نے شراکت دار ممالک میں خوراک کے حصول اور خوراک کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کے فریم ورک کے تحت صنعتی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے بڑی تعداد میں روز گار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں مسلسل پیش رفت سے مختلف ممالک کے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے اور عالمی سطح پر غربت میں کمی کے مقصد کو نئی اور مضبوط تحریک ملے گی۔