امریکا

عالمی سطح پر تحفظ ماحول کے لیے امریکا کا مالی تعاون، اعلان آئندہ ماہ ہوگا

پیرس (عکس آن لائن)تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے میں اپنی واپسی کے بعد امریکا اگلے ماہ یہ اعلان کرے گا کہ وہ گلوبل وارمنگ کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں مالی طور پر کس حد تک شامل ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا کے تحفظ ماحول کے لیے نگران اہلکار جان کیری نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لمیئر سے ملاقات کے بعد کہی۔ جان کیری نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے بھی ملاقات کی۔ ماکرون نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ انتہائی قریبی تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ ماکروں اور کیری نے نے عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی اور تحفظ ماحول کے لیے مالیاتی وسائل کی دستیابی جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں